آخری قعدہ میں امام بھول کر کھڑا ہو گیا تو؟
زید نماز پڑھا رہاہے اور آخری قعدہ میں ہےاور تشہد اور درود شریف پڑھنے کے بعد پھر زید قعد ہ اولا سمجھ کر کھڑا ہوگیا توایسی حالت میں کیا کرے
🔷ـــــــــــــــ(((((((🕋)))))))ـــــــــــــ🔷
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَ بَرَكاتُهُ
ســـوال_______
کیا فرما تے ہیں علما ۓ کرام کہ زید نماز پڑھا رہاہے اور آخری قعدہ میں ہےاور تشہد اور درود شریف پڑھنے کے بعد پھر زید قعد ہ اولا سمجھ کر کھڑا ہونے لگا تو مقتدیوں نے اللہ اکبر بولا تو بیٹھ گۓ تو اب علماۓ کرا م یہ بتا ٸں کہ سجدہ سہو کرے گا یا دوسری کوٸ اورسورت ہوگی براۓکرم مدلل جواب سے نوازیں
ساٸل : مُحَمَّد جعفر صادق پورنیہ بہار
◆ـــــــــــــــــــــ(🔸🌺🔹)ــــــــــــــــــــــ◆
وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
قعدہ آخیرہ میں بھول کر سیدھا کھڑا ہوجائے یا کھڑے پونے کے قریب ہوجائے یعنی بدن کا نصف زیریں سیدھا اور پیٹھ میں خم باقی رہے کہ مقتدی کے لقمہ دینے پر یا خود بیٹھ جائے تو قعدہ آخیرہ کی ادائیگی میں تاخیر کے سبب سجدہ سہو ضروری ہے جیسا کہ
ان لم يقعد على رأس الرابعة حتى قام الى الخامسة ان تذكر قبل ان يقيد الخامسة بالسجدة عاد الى القعدة هكذا فى المحيط و فى الخلاصة و لتيشهد و يسجد للسهو كذا فى التتارخانية اھ
(📗 فتاوی عالمگیری ج 1 ص 121)
اور فتح القدیر میں محقق علی الاطلاق سجدہ سہو کی علت بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ لانه اخر واجبا اى واجبا قطعيا وهو الفرض لان الكلام القعدة الأخيرة اھ ( فتح القدیر ج 1 ص 445 )
واللہ اعلم باالصواب
◆ـــــــــــــــــــــ(🔸🌺🔹)ــــــــــــــــــــــ◆
حضرت علامہ ومولانا مفتی کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
خادم التدریس دار مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر_ 7666456313
〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️
شائع کردہ سنــــی رضـــوی گـــــروپ
السلام علیکم محترم
ReplyDeleteWalekum assalam
Delete